• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھچکے کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنےکو تیار ہیں، پاکستان کی بھارت کو پیشکش

اسلام آباد(خبر ایجنسی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی بات کرنا احمقانہ سوچ کے مترادف ہے،دھچکے کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنے کو تیار ہیں،بھارت کو مستقبل کا لائحہ عمل خود تیار کرنا ہے، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان حقیقی مسئلہ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، تمام معاملات پر بحث کرنے کو تیار ہیں،بھارت میں الیکشن قریب وہاں پاکستان مخالف نعرہ زیادہ بکتا ہے۔بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سیٹ بیک ہے اس کے باوجود کرتار پور سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لیے تیار ہے ہیں، مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیاں حقیقی مسئلہ ہے، معاملات سے نمٹنے کے کئی طریقے ہیں، ایک آپشن ہے کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف جائیں ایسا سوچنا بھی بے وقوفی ہوگی، دوسرا طریقہ یہ کہ دونوں ملک اندرونی طور پر ایک دوسرے کو کمزور کریں اور تیسرا طریقہ تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تمام معاملات پر بحث کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے گزشتہ 7 دہائیوں میں 3 جنگیں لڑیں تاہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں انتخا با ت ہونے والے ہیں شاید وہاں پاکستان مخالف نعرے زیادہ بکتے ہیں تاہم پاکستان میں بھارت مخالف نعرے نہیں بکتے،یہاں کے با شعور عوام بھارت مخالف نعروں کو پزیرائی نہیں دیتے ، پاکستان کی ترجیح بات چیت ہے جبکہ بھارت کی ترجیح اپنے پڑوسی ملک کو اندر سے کھوکھلا کرنا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم مل بیٹھ کر مسائل تلاش کرکے ان کا حل نہیں نکال سکتے؟ پا کستا ن تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ بلو چستا ن میں بھارتی مداخلت کو اجاگر کرتے ہوئے فواد چو ہد ر ی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جس کا واضح ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔اپنے انٹرویو کے دوران وزیر ِاطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، پا کستا ن کو کشمیر کے اندرونی معاملات پر موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں ، بھارت پاکستان کو ہر چیز کا الزام دے دیتا ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطیوں پر بھی غور کرے ۔بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کی پیشکش ٹھکرانے پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پیشکش رد کرنے کی وجہ بھارتی حکومت کے اندرونی معاملات ہیں، کیونکہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ آج آپ پیشکش قبول کریں اور اگلے ہی روز اسے مسترد کردیں۔وزیرِاعظم عمران خان کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیرِاعظم خطے کے دونو ں ممالک کے کروڑوں عوام کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں، اور ان کی پالیسیوں کا تعلق صرف معیشت سے ہے۔

تازہ ترین