• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کے پروٹوکول میں مداخلت پر شہری کیخلاف مقدمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل تھانے میں ٹریفک سیکشن شارع فیصل کے انسپکٹر محمد سلیم کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف صدر پاکستان کے پروٹوکول میں مداخلت اور شہریوں کو اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 488/18 میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شہریوں کو ورغلایا اور پولیس کےکہنے پر بھی نہ رکا، رکاوٹیں توڑکرٹریفک کھولنے کی کوشش کی اور ملزم نے موبائل فون سے وڈیو بناتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو ورغلا کر زبردستی راستہ کھلوایا۔ دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شہری کے پرٹوکول کے خلاف احتجاج پر مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب عوام کو مشکلات ہوں تو ایسا ہی ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔

تازہ ترین