• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے سہارا خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، خاتون اول

لاہور (خبر ایجنسیز) وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خاتون اول بھی متحرک ہوگئیں ۔ عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی تو خاتون اول بے سہارا افراد سے ملنے پہنچ گئیں۔ خاتون اول بشری بیگم نے پہلے اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بزرگ خواتین اور افراد سے ملکر ان کے مسائل سنے۔ بزرگ خواتین نے خاتون اول کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔بشری بی بی اور فرح خان گہوارہ ہوم بھی پہنچیں جہاں پر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ خاتون اول نے بچوں کی فرمائش پر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔خاتون اول بشری بی بی نے کچھ وقت بے آسرا افراد کے ادارے کاشانہ میں بھی گزارا اور ان کے بھی مسائل سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ بے سہارا خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ، وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود تھی ۔
تازہ ترین