• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے ممالک اوپیک کے مرکزی رکن سعودی عرب اور غیر اوپیک رکن روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خام تیل کی پیداوار میں فوری طور پر اضافہ نہیں کریں گے، ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اس کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایران نے اپنے اوپیک کے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی دھمکیوں میں نہ آئیں۔ الجزائر میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے وزراء توانائی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے صحافیوں کو بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اجلاس میں تیل کی پیداوار میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں رواں ماہ 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جس کے بعد ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے تیل برآمد کرنے والے ممالک سے کہا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی لائیں۔
تازہ ترین