• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوگی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک کے روبرو نوازشریف کے وکیل خواجہ محمد حارث العزیزیہ اسٹیل میٹل ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح کرینگے۔ نوازشریف بھی عدالت میں پیش ہونگے۔ سابق وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے جو ڈیشل کمپلیکس کے باہر اور اندرسخت حفاظتی انتظامات کا پلان جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین