• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافےکی خبریں بےبنیادہیں،ترجمان اوگرا

اسلا م آباد (نمائندہ جنگ)آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا )نے یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردیدکرتے ہوئےکہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان اوگراعمران غزنوی نےجنگ کو بتایاکہ یکم اکتوبرکے لیے اوگراکا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیارہوگا جب کہ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی سمری 29یا 30 ستمبر تک بھجوائی جائےگی،8دن قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمر ی بھجوانے کی خبر درست نہیں، قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری ملک میں تیل کی صورتحال ،کھپت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے مہینے کے آخری دنوں میں تیار کی جاتی ہے ۔
تازہ ترین