• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی اہلکار کی لاش مسخ کرنے کا بدلا لیں گے، بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی (نیوز ایجنسی) بھات کی مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کشمیر میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کنٹرول لائن پر بی ایس ایف اہلکار کی لاش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور اس حوالے سے بھارتی قیادت نے مذاکرات کی منسوخی کا جو فیصلہ لیا ہے وہ ملک کے مفاد میں ہے،سیکورٹی اہلکار کی لاش مسخ کرنے کا بدلا لیں گے، سرحد پار سے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہر بار پاکستان کی جانب سے ایک طرف مذاکرات کی دعوت ملتی ہے اور پیش کش ہوتی لیکن دوسری طرف کنٹرول لائن پر نہ صرف جنگجوئوں کو اس پار دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری طرف پاکستان کی بیٹ فورس سرحدی نگہبانوں کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں اس کے علاوہ ان کی لاشوں کو بھی مسخ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ نرملا سیتا رمن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات کو خراب کرنے کی سرحد پار سے کوششیں جاری ہیں اور اندرون ریاست بھی اب جنگجو بوکھلاہٹ کے عالم میں غیر مسلح ایس پی اوز پر حملہ کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ جنگجوئوں کے آگے سرنڈر کا سوال ہی نہیں بلکہ فوج، فورسز اور پولیس اہلکار مشترکہ طور پر ملی ٹینسی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کنٹرول لائن پر بی ایس اہلکار کی لاش کو مسخ کرنے کا ہر حال میں بدلا لیاجائیگا اور دراندازی کی ہر ایک کوشش کوناکام بنایا جائیگا۔
تازہ ترین