• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی، امن فورس کے کیمپ پر مسلح افرادکاحملہ، 3اہلکار جاں بحق ،2زخمی

ڈیرہ بگٹی( نیوزایجنسیاں)بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر حملہ میں3اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈیرہ بگٹی کے علاقہ دشت گوران کے قریب بہہ لوٹی میں امن فورس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے اچا نک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں غلام شریف ، پیر بخش اور طاہر موقع پر جاں بحق جبکہ ریزغ بگٹی اور حفیظ اللہ زخمی ہوگئے ، حملہ آوروں کا تعاقب کر نیوالے امن فورس کے اہلکا روں کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکر اگئی جسکے نتیجے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امن فورس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نےعلاقہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی جبکہ ذخمیو ں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی غلام نبی بگٹی نے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے شہیدوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
تازہ ترین