• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن،انٹر پول نے دہشتگروں سمیت 115پاکستانیوں کو مطلوب قرار دیدیا

لندن (آئی این پی ) انٹرپول نے ایک سو پندرہ پاکستانیوں کو مطلوب قرار دے دیا، مطلوب افراد کی فہرست میں دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لئے بنائے گئی بین الاقوا می تنظیم، انٹرپول نے مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔ مرتب کردہ فہرست میں 4 پاکستانی ڈکیت، 3 اغواکار بھی شامل ہیں۔ 100سے زائد پاکستانی قتل کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ بیشتر مطلوب افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب دہشت گردوں کا نام علی حامد اور ابو زر سید عبداللہ ہیں۔
تازہ ترین