• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا بجلی بند ہونے کے اوقات مقرر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اتوار کو چھٹی کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں سے لوڈشیڈنگ سے ہٹ کراور زیادہ دیرتک بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں لانڈھی، کورنگی، ملیر، سہراب گوٹھ، سپرہائی وے کے اطراف کی آبادیاں فیڈرل بی ایریا، نیوکراچی، اورنگی ٹاؤن، سائٹ میٹروول، بلدیہ ٹاؤن، گلبائی، ماری پور، ہاکس بے کے مختلف گوٹھ، کیماڑی سمیت دیگر علاقوں سے دن اور رات کے اوقات میں بجلی بندش کی اطلاعات ملیں جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے صارفین نے کے الیکٹرک کوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ گرمی میں معمولی اضافہ ہوتے ہی کے الیکٹرک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھادیتی ہے۔
تازہ ترین