• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی حکومت نے اربوں ڈالر کے ڈیم کا ٹھیکہ دوبارہ چینی کمپنی کو دیدیا

کھٹمنڈو (رائٹرز) نیپال کی نئی حکومت نے سابقہ حکومت کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اربوں ڈالر کے سرمایے سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا ٹھیکہ دوبارہ سے چینی کمپنی گیژوُبا کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیپال میں تعمیر ہونے والا یہ سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پلانٹ ہے۔سابقہ حکومت نے ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈیم کے چینی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکے کو منسوخ کر دیا تھا۔ نیپالی وزیراعظم شرما اولی نے انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم بننے کی صورت میں یہ ٹھیکا دوبارہ سے چینی کمپنی کو دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ نیپالی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے 2.5 ارب ڈالر کی تعمیر سے ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ہائیڈروپاور پلانٹ کا ٹھیکہ دوبارہ سے چینی کمپنی کو دے دیا ہے، نیپال کی نئی حکومت اپنے انفراسٹرکچر میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہاں ہے ۔
تازہ ترین