• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو بے گھر نہیں ہونے دینگےخورشید شاہ کا وزیراعلیٰ و دیگر سے رابطہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کا معاملہ کے معاملے پر متاثرہ ملازمین اورافسران نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماخورشید شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ کسی کو غیرقانونی طور پر گھروں سے بے دخل ہونے نہیں دینگے۔پیپلزپارٹی عوام کی جماعت عوام کے مسائل جانتی ہے۔پی پی رہنماءخورشیدشاہ نے وزیراعلی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے رابطہ کیا۔انہوں نےکراچی میں سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کی پالیسی پرنظرثانی کی درخو است کی۔خورشید شاہ نے وزیرورکس ناصرشاہ سے بھی صورتحال معلوم کی۔اس موقع پر کوارٹرز ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خور شید شاہ اورسندھ حکومت کے اعلی حکام کی یقین دہانی اطمینان بخش ہے۔حکومت زمینی حقائق کی بنیاد پر پالیسی بنائے ہم ساتھ ہیں۔
تازہ ترین