• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 لاہور (صباح نیوز) لاہور قصور،شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، خوف وہراس کا شکار شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ر یکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 درجے ریکارڈ کی گئی، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال، منڈی بہائوالدین،گجرات میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا،ساہیوال،منڈی بہائوالدین، گجرات اور دیگر شہروںمیں جھٹکے محسوس کئے گئے، ر یکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ،مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں تھا،فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ر یکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 درجے ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے درمیانی درجے کے تھے۔
تازہ ترین