• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں، وہ ذاتی مستقبل کیلئے دعا کریں، وزیر اطلاعات

لاہور (جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل تو نہیں ہے لیکن وہ ذاتی مستقبل کے لیے دعا کریں، نواز شریف صاحب سے ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے، وہ قوم کے پیسے واپس لے آئیں تو ہماری لڑائی ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاناما میں پھنسے تو مودی رافیل اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں اور یہ 8 سے 10 بلین ڈالر کا اسکینڈل ہے جس کا وہ مرکزی کردار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ لاہور چل رہا ہے جہاں ان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے کی اور وزراء کو ٹارگٹس دیئے ہیں، ہم چاہتے ہیں ہماری حکومت (ن) لیگ کی حکومت سے مختلف ہو اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی بات کی ہے لیکن بھارت میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرکے آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اندرونی اسکینڈلز میں پھنسا ہوا ہے لہذا بھارت اپنی جنگ خود لڑے اور اپنے اندرونی سیاسی معاملات خود دیکھے۔

تازہ ترین