• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، 17 لاکھ 73 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب سے 17لاکھ73ہزار293غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ ان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے13لاکھ 58ہزار584، محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے2لاکھ 81ہزار613 اور سرحدی ضوابط کی خلاف وززی کرنے والے ایک لاکھ 33ہزار96 افراد شامل ہیں۔ مملکت میں دراندازی کرتے وقت گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 30 ہزار69 ہے۔ ان میں 55فیصد یمنی، 42فیصد ایتھوپین اور 3فیصد دیگر ممالک کے پائے گئے۔ علاوہ ازیں مملکت سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 1425پکڑے گئے۔ اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر اور پناہ کی سہولت دینے والے 2711پکڑے گئے۔ اس سلسلے میں 676سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ 651سے متعلق قانونی کارروائی کرکے انہیں رہا کردیا گیا جبکہ دیگر 25 ابھی حراست میں ہیں اور ان سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ہزار447غیر قانونی تارکین کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی چل رہی ہے۔ ان میں 11ہزار 447مرد اور 1710خواتین ہیں۔ 2لاکھ92 ہزار632غیر قانونی تارکین کو فوری سزائیں دیدی گئیں۔ 2لاکھ49 ہزار942کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کی غرض سے ان کے سفارتی مشنوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔3لاکھ7 ہزار761 سفری کارروائی مکمل کررہے ہیں جبکہ 4لاکھ49 ہزار 221 کو بیدخل کردیا گیا۔
تازہ ترین