• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، شہزادہ محمد بن سلمان

جدہ (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ آج سعودی عوا م و قائدقین سعودی عرب کا 88واں یوم الوطنی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب کو اسلامی ، عرب دنیا او رپورے جہاں میں شاندار مقام حاصل کرنے اور اقتصادی و ترقیاتی کامیابیاں ریکارڈ تعداد میں ملنے پرہمیں فخر بھی ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ملک کے ان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ یوم وطنی بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ اور پھر ان کے بعد ان کے حکمراں بیٹوں کے کارناموں کی یاد تازہ کرنے والا دن ہے۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر قیادت مملکت کی ترقی او رخوشحالی کا ذکر جمیل بھی یوم وطنی کا اہم حصہ ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ان اثرات او رخیالات کا اظہار یوم وطنی کے موقع پر سعودی عوام کے نام جاری کردہ پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناءاور پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر دروود و سلام کے بعد اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ آج ہماری عظیم ریاست اپنا یوم وطنی منا رہی ہے۔ اس موقع پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود رحمتہ اللہ علیہ کے تاریخی کارنامے کی یادیں تازہ کی جارہی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وطن عزیز کا پراگندہ شیرازہ جمع کیا او رپھر ان کے بعد ان کے پاکباز فرزندوں نے ریاست کے ستون استوار کرکے اس عظیم الشان ریاست کی تعمیر کے کاررواں کو قدم بقدم آگے بڑھایا۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں یوم وطنی کا جشن مناتے ہوئے اس بات پر فخر ہے کہ وطن عزیز سعودی عرب نے بین الاقوامی، اسلامی او رعرب سطح پر قابل قدر مقام بنایا۔ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے عمل میں موثر کردارادا کیا۔ اقتصادی اور ترقیاتی کارنامے انجام دیئے۔
تازہ ترین