• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش دریائے چناب، ندی نالوں میں طغیانی



لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا جس سے لیسکو کے 25فیڈر ڈیڈ شارٹ ہو گئے ،مقبوضہ کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب اور توی ، برساتی نالوں ڈیک اور ایک میں طغیانی آ گئی ۔ لاہور میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کے 25فیڈر ڈیڈ شارٹ ہو گئے جس وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ، عاشورہ محرم کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔اتوار کی چھٹی کی وجہ سے عملہ موجود نہ ہونے کے باعث اکثر علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں لیسکو تھرڈ سرکل میں بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام سب سے زیادہ متاثر ہوا ،صحافی کالونی، ہربنس پورہ، باغبانپورہ، دھرم پورہ، جی ٹی روڈ، میکلو ڈ روڈ اور شالا مار کے ملحق علاقوں میں بجلی کی سپلائی کئی گھنٹے تک بند رہی ۔

تازہ ترین