• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹس کے اطراف 15 کلومیٹر تک بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی

پشاور(کامرس رپورٹر)سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ سمیت دیگرائر پورٹس کے اطراف میں 15کلو میٹر تک بلندعمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائدکردی ہے ‘سوات ائر پورٹ ، چترال ائر پورٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ائر پورٹ ، بنوں ائرپورٹ اورباچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کے اطراف میں پابندی کے حوالے سے عمارتوں کی تعمیر سے قبل سول ایو ی ایشن اتھارٹی سے منظوری لینا ہو گی ‘سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشگی اجازت کیلئے تشہیری مہم شروع کردی ہے بلند وعمارتوں کے باعث طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک آف کیلئے خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سیفٹی سمیت طیاروں کو حادثات پیش آنا خطرہ ہے جس کیلئے سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں پشاور ائر پورٹ کے ارد گرد 15کلو میٹر تک بلند عمارتوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں کہ انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لی ہے کہ نہیں ۔
تازہ ترین