• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کے زیر زمین 3سٹیشنوں کی تزئین و آرائش شروع

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ریپڈ بس منصوبے کے تین زیر زمین سٹیشنوں سے پانی نکالنے اور تزئین و آرائش کاکام شروع کردیا گیا ہے جبکہ حیات آباد ٹیچنگ ہسپتال ، چمکنی اور حاجی کیمپ میں سٹاپ کی تعمیر کاکام مکمل کر لیا گیا ہے خود کار سسٹم ، مسافروں کو بارش سے بچنے کیلئے چھت ، لائن میں کھڑے ہونے کیلئے راستے تعمیر کردیئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق منصوبے پر صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کنسٹرکشن کمپنیوں نے کام تیزی کے ساتھ جاری رکھا ہے تینوں کنسٹرکشن کمپنیوں کا شمار بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ہوتا ہے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے چمکنی سے فردوس تک پہلا مرحلہ رواں سال کے دسمبر میں مکمل ہو جائیگا جس کے بعد فیز ٹو اور فیز تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ فردوس میں برج رکھنے کے بعد سڑک کی تعمیر کاکام بھی شروع کردیا گیا‘ ریچ ٹو پر ڈبگری سے ریلوے سٹیشن تک چالیس برج رکھ دیئے گئے ہیں امن چوک سے صدر چوک تک برج رکھنے کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد سڑک کی تعمیر بھی پل کے اوپر بین الاقوامی طریقہ سے شروع کردی گئی ہے ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی بھی کی گئی ہے جبکہ ملازمین کو کھانے پینے کی اشیاء اعلیٰ معیار کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں ۔
تازہ ترین