• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل

پشاور( جنرل رپورٹر) خیبرپختو نخوامیں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جس میں پا نچ سال سے کم عمر 57لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے اور و ٹامن اے کی خوراک پلا نے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر محمد عابدوزیرکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ ،بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ،یونیسف خیبرپختونخواکے ٹیم لیڈر ڈاکٹر محمد جوہر خان، ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر ،این سٹاف کے ڈاکٹر اعجاز علی شاہ اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کوبتایا گیا کہ 24ستمبر سے شروع ہونیوالی مہم کے دوران بچوں کو نہ صرف پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے بلکہ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائیگی جس سے ان بچوں میں مختلف بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا،پولیو ویکسین اور وٹامن اے کی خوراک دینے کی مہم صوبہ بھر میں ٹی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے 74کیمپوں میں بھی چلائی جا ئیگی جس کیلئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز پر مشتمل 21ہزار 858ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 19ہزار 161 موبائل ٹیمیں ، 1ہزار620فکسڈ ،895ٹرانزٹ اور 182رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 5ہزار 36ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔مہم کیلئے 32ہزارپولیس اہلکاراور دیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں کے تعاون سے انسدادپولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے سکیورٹی کے خا طر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین