• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دھمکیاں محض گیدڑ بھبکی ہے‘ راہ حق پارٹی

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان عبد الوہاب صافی نے بھارت کی جانب سے دھمکیوں کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بننے والا ملک ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور کسی بیرونی قوت سے ڈرنیوالے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک میں قیام امن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں‘ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی برے وقت میں پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا بھارت کے اس رویئے کیخلاف آواز بلند کرے ۔
تازہ ترین