• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانا بند کردیں،لیاقت شباب

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور کے ڈویژنل صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شہاب نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان جھوٹے اعلانات کرنے اور سیاسی ڈرامہ بازی کرنے کی بجائے سنجیدگی سے عوام کو خدمت کریں جبکہ انہیں باربار یو ٹرن لینے سے بچنے کے لئے سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔عمران خان 30 روز میں 16 یوٹرن ے چکے ہیں ان کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کے تین ماہ تک وہ خود اور تمام وزراء غیر ملکی دوروں پر نہیں جائیں گے جبکہ خصوصی طیارے بھی استعمال نہیں کئے جائیں گے لیکن چند روز بعد وزراء کی ٹیم لیکر خصوصی طیارے کے ذریعے غیر ملکی دورے پر چلے گئے ان کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ خاندان اور موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے۔ حکومت میں شامل لوگوں کو رشتہ داروں کو الیکشن کے لئے ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے لیکن چند روز بعد ہی14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے وفاقی وزیر ریولے شیخ رشید احمد و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے بھتیجوں ، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے بھائی ، گورنر شاہ فرمان کے بیٹے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اور بھائی کو جو حلقوں کے لئے ٹکٹ دینے سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی خاندان اور موروثی سیاسشت کے علمبردار بن چکی ہے انہوںنے انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو مشیر بنا دیا گیا ہے لیاقت شباب نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایمپائر کے اشار وں پر ناچنے کی بجائے عوام کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے بھٹو شہید نے آمر جنرل ضیاء الحق کے سامنے جھکنے کی بجائے پھانسی کا پھندہ قبول کیا بے نظیر بھٹو نے بھی عوام کے حقوق کے لئے جان قربان کر دی پی ٹی آئی سیاسی بھگوڑوں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی کے لئے کوڑے کھانے والے بہادر جیالوں ، غریبوں مظلوموں مزدوروں اور کسانوں کی پارٹی ہے۔
تازہ ترین