• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ، سمگلر گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئےسمگلر کو گرفتار کر لیا، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو چرس برآمد کرلی گئی ،گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے قبائلی ضلع خیبر سے منشیات پنجاب سمگل کرنےکی اطلاع پر شہر بھر میں نا کہ بندی کا حکم دیا اور لاہوری گیٹ پر پولیس نے ایک مشکوک کار کوروکا اور اس کی تلاشی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو چرس بر آمد کرکے ملزم بلال سکنہ جمرود کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین