• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے مسائل حل کرکے دم لیں گے ‘ سمیع اللہ خلیل

پشاور(جنرل رپورٹر) آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے چیئرمین سمیع اللہ خلیل اور وائس چیئرمین حضرت محمد داؤدزئی نے کہا ہے کہ ہم اساتذہ کی دن رات خدمت کریں گے، قوم کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے، تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے ٹائم سکیل بمعہ سروس سٹرکچر کا وعدہ کیا تھا، اسی طرح پی ایس ٹی ، سی ٹی ، ٹی ٹی، اے ٹی، ڈی ایم، پی ای ٹی اساتذہ کو گریڈ16 ، ایس ایس ٹیز کو گریڈ17 ، ایس ایس ،ایچ ایم ، ڈی پیز کو گریڈ18 ، لائبریرین کو مکمل سروس سٹرکچر دینے، ایس ایس آئی ٹیز کو سروس سٹرکچر، تمام ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریرین کی آسامیاں بحال کرنے، چاردرجاتی فارمولے کو جلدازجلد اپ ڈیٹ کرنا، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کے سربراہان کیلئے چارج الاؤنس میں اضافہ، 1985 ء سے ایس ایس ٹیز اور ایس ایس فزکس، بائیو اور کیمسٹری کیلئے سائنس ٹیچنگ الاؤنس200سے بڑھا کر1000 اور 1500 کرنا، محکمہ صحت کے ملازمین کے طرز پر اساتذہ کیلئے یوٹیلیٹی الاؤنس کا اجراءکا وعدہ پورا کیاجائے۔

تازہ ترین