• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا سراغ لگالیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے ڈکیت کے گروہ میں شامل تمام ڈاکوئوں کا سراغ لگا لیا ہے جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے ۔دو ہفتے قبل حیات آباد فیز چھ میں پانچ سے زائد مسلح ڈاکو سمال چیمبر کے نائب صدر عاطف شہزاد کے گھر میں گھس گئے تھے جہاں بعدازاں پولیس کے آنے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہو گیاتھا جس کی شناخت شیراز سکنہ چغل پورہ کے نام سے ہوئی تھی جبکہ اس کے باقی ساتھی ایک شہری سے گاڑی چھین کر اس میں فرار ہو ئے تھے پولیس نے بعدازاں مسروقہ کار برآمد کرلی تھی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈکیت گروہ میں شامل تمام افراد کا سراغ لگا لیا ہے اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے پولیس کا کہناہے کہ ملزموں نے حیات آباد میں پانچ سے زائد ڈکیتیاں کی ہیں ۔
تازہ ترین