• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ سماج دشمن عناصر دھر لیے گئے، اسلحہ ومنشیات بر آمد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نےچھ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 3ملزم گرفتار کئے ہیں جبکہ پنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے تین ڈاکو بھی گرفتار کرلئے ۔ تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی ارشد پر ویز معہ دیگر ملازمان نے دو ملزمان شفاقت اور رضو ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گن پو ائنٹ چھینے گئے مو با ئل فون ، واردات میں استعما ل ہو نے والااسلحہ معہ ایمو نیشن اور ملزمان کے زیر استعما ل مو ٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے،سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمدمعہ دیگر ملازمان نے دو ملزمان منیر احمد اور نبیل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل ہنڈا125رجسٹر یشن نمبر RIO-9331ما ڈل2018اور واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھا نہ کھنہ میں مقدمات درج کر لیے مزید تفتیش جا ری ہے، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئیزمحمد رئیس اور شبیر احمد نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار 2ملزم محمد اقبال اور شاہ علی کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 9mmاور رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ تھانہ مندرہ پولیس نے وقاص سے 15لٹر کھلی شراب، تھانہ مری پولیس نے رمضان سے10لٹر کھلی شراب ،تھانہ صادق آباد پولیس نے اصضر سے ریوالور 32بورمعہ 4روندبرآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تھانہ نیوٹائون پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افراد ڈکیتی کی نیت سے نواز شریف پارک کی بیک سائیڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان نور احمد ،واجداللہ اور شاہد کو گرفتار کرکے ملزم نوراحمد سے پسٹل 30بورمعہ 3روند،شاہد سے پسٹل 30بوربرآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین