• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں اور ٹریفک حادثات میں 7افراد زخمی ہوگئے ، مقدمات درج

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) لڑائی جھگڑوں اور ٹریفک حادثات میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کو یاسر محمودنے درخواست دی کہ میں اور راجہ ساجد دفتر کے باہر موجود تھے کہ اسی اثناء میں گاڑی پر تیمور ، وقار مسلح پسٹل نے ہوائی فائرنگ کی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ ٹیکسلا پولیس کو سجاد حسین نے درخواست دی کہ شبیر شاہ ، یاسر شاہ ، مسرت شاہ ، مسکین شاہ نے مجھے اور میری والدہ محفوظ بی بی کو مارا پیٹا جس سے ہم زخمی ہو گئے۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس کو محمد اسحاق خان نے درخواست دی کہ میرا بیٹا اوزیفہ اسحاق اور میرے ماموں کا بیٹا اسماعیل علی شان اپنے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ایک گاڑی آئی اور موٹر سائیکل کو پیچھے سے ہٹ کیا جس سے میرا بیٹا اوزیفہ اسحاق اور اسماعیل علی شان شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کووقاص نے بتایاکہ اپنے موٹر سائیکل پر اپنے گائوں ڈھلہ جا رہا تھا کہ علی ٹائون اڈیالہ روڈ راولپنڈی پہنچا تو پیچھے سے شہزور نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے گر کر زخمی ہو گیا اور موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہو گیا ہے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
تازہ ترین