• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کےمختلف علاقوں سے تین لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ واہ کینٹ پولیس کو اظہر محمودنے درخواست دی کہ میری بیٹی ا-بی بی عمر تقریباََ18 سال کو عرفان ، ساجد ، رضوان احمد اور اس کی بیوی مسرت بی بی ، سمیرا بی بی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ واہ کینٹ پولیس کو وقاص خرم نے درخواست دی کہ میری بیٹی س عمر 19 سال کو جنید نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ صدر واہ پولیس کو محمد احسان نے درخواست دی کہ میری بہن ت۔ک عمر 16 سال کو تنویر اور اُس کی والدہ شہباز بی بی نے اغواء کر لیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
تازہ ترین