اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) بھارتی آرمی چیف کے بیان کے خلاف اتوار کو سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان آرمی کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں ایڈووکیٹ مس زین قریشی، عثمان بشر، شجاعت اقبال، قیصر، راشد جاوید، طیب ملک اور ایڈووکیٹ چوہدری فرید حسین کیف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انڈین آرمی کے بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وطن کی حفاظت کے لئے پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ پاکستان کو دھونس دھمکی سے ڈرایا جا سکتا ہے ۔ وطن کی محبت میں ہر پاکستانی سرشار ہے ۔ انہوں نے بھارت کے آرمی چیف کی طرف سے کہے گئے الفاظ کیمذمت کی اور کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انڈین آرمی کے بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہمیں اپنے سرحدوں کی حفاظت کرنا آتا ہے ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری وطن کی محبت سے سرشار ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے گزشتہ دنوں وزیرستان میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے این ایل آئی کے جوانوں کی بے شمار قربانیاں ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے اور عرض پاک وطن کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔