• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب کی غیرقانونی فروخت، صوبائی وزیرایکسائز نے ڈسٹلری پوائنٹس پر تعینات ای ٹی اوز کا اجلاس بلا لیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول حافظ ممتاز نے پنجاب بھر میں شراب کی تیاری کے پوائنٹس(ڈسٹلری پوائنٹس) پر تعینات ایکسائز افسران کا اجلاس بدھ کے روز اپنے دفتر میں بلا لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایکسائز ہیڈکوارٹرکی طرف سے پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز ایکسائز سے کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول نے صوبہ بھر میں شراب کی تیاری کے پوائنٹس پر تعینات ای ٹی اوز سے 26ستمبر کو صبح 9 بجے میٹنگ کر رہے ہیں۔ لہٰذا تمام متعلقہ ای ٹی اوز کو میٹنگ میں مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کر دی جائے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق چند روز قبل پنجاب میں ایک شراب سے بھرا غیرقانونی ٹینکر پکڑا گیا تھا۔ توقع ہے کہ اجلاس میں اس طرح کی شراب کی غیرقانونی فروخت روکنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
تازہ ترین