• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں سے ہمدردی کا دعویٰ کرنےوالوں کو جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی،سجاد خان

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سجاد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 60 کے عوام 14 اکتوبر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے چاچے بھتیجے کی سیاست ملیامیٹ کردیں گے۔مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان نے الزام لگایا کہ ڈنٹیر،پینٹر اور مزدور کی سیاست کرکے عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے والے شیخ رشید عوام کو مہنگائی کی ٹرین تلے کچلنا چاہتے ہیں۔غریبوں سے ہمدردی کا دعویٰ کرنےوالوں کو جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی، پہلی بار پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے عوام کی آزمائش پر پورا اتروں گا اور علاقے کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔
تازہ ترین