• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 5افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے 5افراد زخمی ہو گئے جس پر 25افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، بستی ملوک کے علاقے چاہ رمضان والا میں ملزمان اجمل،شعیب، عدنان،سلیم، ذیشان، اکرام، رومان ، اللہ نواز، حاجی بلوچ، ناصر ،مہر،وقاص ودیگرمسلح ملزمان شاجد پرویز کے گھر آگئےاور ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس سے عبدالخالق کو پیٹ اور شاہد ، رضوان ، فاروق اور رمضان کی ٹانگوں پر فائر لگے جو شدید زخمی ہوگئے ، تھا نہ بستی ملوک پولیس نے25ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین