• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی پر ڈیوٹی دینے والے عملہ صفائی کو آج بونس کی ادائیگی کی جائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی پر ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ صفائی کو آج بونس کی ادائیگی بذریعہ چیک کی جائے گی، واضح رہے کہ چیئرمین کمپنی و ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے عید پر عملہ صفائی کو بونس دینے کا اعلان کیا تھا تاہم کمپنی کے دیگر ممبران کی طرف سے منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بونس کی مد میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم عملہ صفائی کو ادا کی جائے گی ۔
تازہ ترین