• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس چیک دینے پر6ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) بوگس چیک دینے پر6ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹائون کے رہائشی نذیر سے دوستانہ تعلقات کی بنا پر عمر نے 8لاکھ 50ہزار روپے بطور قرض لیکر ایک چیک دیا، گلگشت میں عثمان ایک کمپنی میں بطور سیلز مین کام کرتے ہوئےکمپنی کا لوڈ ،لوڈ کیش و موبائل ڈیوائس وغیر ہ کی مدمیں 5لاکھ 50ہزار جمع نہ کرائے اورمطالبے پراتنی ہی مالیت کا چیک جمع کروایا ،چاہ کوڑے والہ کے رہائشی ثنااللہ سےذوالفقار نے قریبی تعلقات کی بنا پر 8لاکھ 40ہزار روپے لینے کے بعد 2چیک دیئے ، تھا نہ دہلی گیٹ کے رہائشی محمد خالد سے راشد نامی شخص نےدوستانہ تعلقات پر 6لاکھ روپے ادھار لئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے لاڑ میں تعلق داری میں محمد سہیل نےمحمد اکرم سے دکان خرید کر59لاکھ کا چیک دیا،شجاع آباد میں مختیار نےطارق سے کاروباری لین دین کے سلسلے میں 14لاکھ ادھار لئے اور اتنی ہی مالیت کا چیک دیا، تمام چیک بوقت کیش مسترد ہوگئےجس پر متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین