• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کی دعویدارحکومت عوام کو بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنا رہی ہے:راؤ ساجد علی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے دلوں میں آج بھی پیپلزپارٹی راج کرتی ہے۔عمران خان جیسا اناڑی سیاستدان کبھی ملک نہیں چلا سکتا 2018ء کے انتخابی عمل پر ہمارئے تحفظات تاحال برقرار ہیں جس میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ نئے پاکستان اور تبدیلی کے دعویدارحکومت بجلی گیس قیمتوں میں اضافے کی نوید سنا کر عوام کے ہوش اڑا رہی ہے، پی ٹی آئی کا 100 روزہ ایجنڈا عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دینے کیلئے ہے منی بجٹ میں عوام پر بوجھ ڈالا گیا جس کا حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل روشن ہے ۔

تازہ ترین