• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوےریزرویشن دفاتر آج سے رات 12 بجے تک کام کرینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر ملتان ڈویژن کے تمام ریزرویشن آفس آج سے رات 12 بجے تک کام کریں گے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کینٹ سٹیشن ملتان میں بکنگ کلرکس نئے شیڈول کے مطابق 8,8 گھنٹے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پہلے ریزرویشن آفس صبح 8 سے رات 9 بجے تک تھے اور آج سے صبح 8 سے رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تازہ ترین