• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب ، منشیات، پتنگیں اور ڈور برآمد گی کے مقدمات میں 8 ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شراب و منشیات، پتنگیں اور ڈور برآمد گی کے مقدمات میں ملوث8 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ قطب پور میں درج 15پتنگیں اور 2 گوٹے ڈور برآمد ہونے پر ملزم جواد اسلم، تھانہ مظفرآباد میں درج 12پتنگیں اور 2 گوٹے ڈور برآمد ہونے پر ملزم سجاد حسین، تھانہ ممتازآباد میں درج 600 پتنگیں اور 10گوٹے ڈور برآمد ہونے پر ملزم وقاص احمد اور 800 پتنگیں اور 20 گوٹے ڈور برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم معمور سلیم کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، اسی طرح شراب و منشیات کے مقدما ت میں ملزم طلحہ، تنویر سلیم، واجد اور سجاد حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیا گیاہے ،فاضل عدالت نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد ،غیر قانونی اسلحہ لہرانے کے حیدر عباس اور تیزرفتاری کے ملزم یاور علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین