• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ کی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)فرزندان توحید کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں حضورﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام شیخ الہند یونٹ سبزل روڈ کے صدر حافظ محمد امین بھنگر،جنرل سیکرٹری قاری عبدالباسط، نائب صدر اول طارق محمود، نائب صدر دوم عزیز الرحمن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حضرت علی، سیکرٹری اطلاعات احمد اللہ، ڈپٹی اطلاعات فدا الرحمن درخواستی، ناظم مالیات نجم الدین نائب مالیات محمد یوسف ،پریس سیکرٹری سیف الرحمن، نائب پریس زین اللہ شاہ، مقصود احمد، معاون تواب خان، عبدالخالق نے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے دین اسلام شریعت محمدیﷺ تمام مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرتا ہے ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ قوانین کو ختم کرنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی منکرین ختم نبوت نے ختم نبوت کے مسئلہ کو چھیڑا ہے سب سے پہلے جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے ہی دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا
تازہ ترین