• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ڈیمز بنائے جائیں ‘ نصیر دوتانی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایمنسی انٹرنیشنل کے صوبائی صدر نصیر دوتانی نے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیاجائے تاکہ بجلی اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے اور ملک کو ریگستان بننے سے بچایا جا سکے ۔بڑے ڈیموں پر نہ صرف بہت وقت اور سرمایہ صرف ہوتا ہے بلکہ اس سے ماحول بھی متاثر ہوتاہے جبکہ صوبوں کے مابین تنازعات بھی جنم لیتے ہیں جس سے قومی ہم آہنگی کی فضا کو نقصان پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ضروری ہے جو نئے ڈیموں کے بغیر ناممکن ہے۔
تازہ ترین