• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت یوتھ کے سپورٹس پروموشن کیلئے باقاعدہ بورڈ قائم کرے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ سرور بازئی سلیم قریشی نسیم الرحمان میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ چچا بشیر لیاقت درانی شریف کرد منظور سرپرہ غفار بادینی کلیم اللہ طارق جاوید اکبر یوسف نسیم بہلول خان عبداللہ کاکڑ نے وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری مشیر کھیل سیکرٹری سپورٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے کی سطح پر یوتھ میں سپورٹس کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئےصوبے کی سطح کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سرپرستی میں ایک باقاعدہ بورڈ قائم کیا جائے جس کیلئے ون ٹائم گرانٹ فکس میں رکھ کر اسکے منافع سے یوتھ کے سپورٹس پروموشن کو صوبے کی سطح تک کرنے کے اقدامات کئے جائیں کیونکہ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر یوتھ کے سپورٹس کیلئے کوئی ادارہ نہیں ہے ضروری ہے کہ طلباء کی اور یوتھ کی تعلیمی سلسلے کے ساتھ جسمانی نشوونما اور منشیات کی روک تھام کیلئے ابتدائی طورسے سپورٹش کی پروموشن ضروری ہے۔
تازہ ترین