• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف کا بیان خطے کا امن تباہ کرنیکی سازش ہے‘عثمان بادینی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت کے سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستانی عوام خصوصاً جمعیت کے کارکن اپنی فوج سے پہلے ملک کے دفاع کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے۔ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اگر پاکستان پر کوئی برا وقت آیا تو پوری قوم اپنی فوج کیساتھ ملکر بھارتی جارحیت کا جواب دے گی۔بھارتی آرمی چیف کا غیر ذمہ دارانہ بیان خطے میں امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ بھارت اس طرح کی حرکتوںسے کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اورہماری امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔پاکستان مسلم ممالک میں پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔جب بھی پاکستان مسائل کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتا ہے تو بھارت کی طرف سے اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ سامنے آجاتا ہے ۔آخر میں انہوں نےشمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین