• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چیف کا بیان احمقانہ ہے‘ملکی دفاع بخوبی جانتے ہیں‘نعمت زہری

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن پسندی اور بات چیت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی یا کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو میں اور میرے قبیلے کے لوگ پاک فوج کے ہمراہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔اپنے جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کابیان احمقانہ ہے ،ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اگر بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم مادر وطن کے دفاع میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم کسی صورت کمزور قوم نہیں ،ہم ڈائیلاگ اورسیاست کے ساتھ جنگ کرنا بھی جانتے ہیں ،بھارت کی جانب سے حملے کی دھمکیاں انکی خام خیالی اور خوش فہمی اور بھارتی آرمی چیف کا بیان احمقانہ ہے۔
تازہ ترین