• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے غیر رسمی تجارت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے‘جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے ایرانی پٹرول ڈیزل پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی بندش سے ایران کی سرحد اور بلوچستان بھر کے ہزاروں افراد کا معاشی قتل ہوگا کیونکہ عوام کا دارومدار زراعت یا ایران‘ افغان سرحد پر غیر رسمی تجارت سے وابستہ ہے مسلسل خشک سالی کی وجہ سے باغات فصلات تباہ ہوچکے ہیں دوسری جانب فصلات کے سیزن میں ایران اور دیگر پڑوسی ممالک سے سیب ٹماٹر انگور پیاز و دیگر زرعی اجناس کی درآمد سے زمینداروں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سرحد پر پابندی لگائی تو بے روزگاری اور جرائم میں اضافے اور ناپسندیدہ عناصر ان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازش کرینگے اس لئے فیصلہ واپس لیا جائے۔
تازہ ترین