• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کااعلان شورشرابہ تھا‘مولانا عبدالخالق

کوئٹہ(پ ر)جمعیت کے صوبائی ناظم انتخاب مولانا عبدالخالق مری نے بھارت کی طرف سے وزرا ئے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری" پہلے تولو بھر بولو "کے اصول پر عملدرآمد کرلیں تو انہیں سفارتی اور حکومتی سطح پر ناکامیوں اور شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا چونکہ دونوں افراتفری کے عادی ہیں صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق مری نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات کا اعلان شور شرابہ سے زیادہ کچھ نہیں تھا مگر پاکستان میں اسے بڑی کامیابی قراردیا جانے لگا ،جس کے کوئی امکانات نہیں تھے۔ حکومت کے اب تک کے اقدامات سے یو ٹرن کی پالیسیاں مزید واضح ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین