• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی سے فارغ کردیا گیا ، علی مدد جتک

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھیوں کو پارٹی ڈسپلن اور انتخابات میں پارٹی کاز کو نقصان پہنچانے پر پیپلز پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے اب ان افراد کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی میں ہر صورت پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے گا اورکسی کو پارٹی ڈسپلن یا پارٹی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھی پیپلز پارٹی کے نام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین