کوئٹہ(پ ر)ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تفتان روٹ پر جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر مسافرکوچز کودرپیش مسائل پرغورکیاگیا اجلاس میں کہاگیا کہ قیام امن کیلئے سیکورٹی حکام جگہ جگہ کوچز کوروکنے کی بجائے پٹرولنگ گشت میں اضافہ کیاجائے اورکسی جگہ پر کوچز کی تلاشی لی جائے اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو غیرمعینہ مدت کیلئے پہیہ جام کرینگے ۔