• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، عثمان بزدار کی اہلیہ کا بیٹیوں کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ نے بیٹیوں کے ہمراہ لاہور میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ا ہلیہ نے ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ اپنی تینوں صاحبزدایوں کے ساتھ ایس او ایس ویلج میں واقع گھروں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے بچوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی ۔ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج الماس بٹ نے مہمانوں کو ادارے کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ایس او ایس ویلج شاندار کام کر رہا ہے۔ بے سہارا بچوں کا سہارا بننے سے دین و دنیا دونوں کی بھلائی ملتی ہے۔ مجھے اور میری بیٹیوں کو بچوں کے ساتھ ملنا اچھا لگا۔ یہاں آ کر دلی مسرت اور قلبی سکون ملا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ایسے ادارے دیگر شہروں میں بھی بننے چاہیں ۔میں آئندہ بھی ایسے اداروں کا دورہ کرتی رہوں گی۔
تازہ ترین