• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑنے سے نیا بحران پیداہوگا،علماء

لاہور(نمائندہ جنگ) تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑنے سے نیا بحران پیداہوگا ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولاناعزیزالرحمن ثانی، نائب امیر مولانا سید ضیا الحسن، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولاناعلیم الدین شاکر، مولانا خالدمحمود،قاری ظہورالحق، مولانا سعیدوقار نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کہا گیاکہ نئے ترمیمی بل میں توہین رسالت کیس کے مدعی کو مشکل ترین قانونی پراسیس میں مکمل ثبوت فراہم نہ کرنے والے کو سزائے موت کی تجویز کاقانون قبول نہیں کیاجائے گا۔ نئی حکومت حساس اسلامی معاملات کو چھیڑکراپنے لیے مزیدبحران پیدانہ کرے ۔
تازہ ترین