• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایات پر محکمہ بلدیات نے صوبے بھر کے9ڈویژنل ہیڈ کو آرٹرز پر تجاوزات کے خلاف مربوط آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مزیدبرآںسینئر وزیر عبدالعلیم خان سے لاہور میں میاں منظور احمد وٹونے ملاقات کی ،90شاہراہ قائد اعظم پر ہونے والی اس ملاقا ت میں موجودہ سیاسی صورتحال ، ضمنی انتخابات اور دیگر امور پر باہم تبادلہ خیال ہوا،اس ملاقات میں بالخصوص این اے103تاندلیانوالہ کے ضمنی الیکشن پر بات چیت ہوئے ،خرم جہانگیر وٹو اور دیگر سیاسی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین