• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، عثمان بزدار کی اہلیہ کا بیٹیوں کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ نے بیٹیوں کے ہمراہ لاہور میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ا ہلیہ نے ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ اپنی تینوں صاحبزدایوں کے ساتھ ایس او ایس ویلج میں واقع گھروں کا بھی دورہ کیا او روہاں موجود بچوں سے ملاقات کی۔انہوں نے بچوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی ۔بچوں نے مہمانوں کو تلاوت قرآن پاک ، نعتیں اور ملی نغمے بھی سنائے۔ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں نے وزیراعلیٰ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں بے حد اپنائیت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہنستے مسکراتے دکھائی دئیے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے اہلخانہ کی آمد پر بے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج سے گفتگو کے دوران ڈیرہ غازی خان میں بھی ایس او ایس کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔
تازہ ترین